مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹاٹارس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں ٹرین کے ایک حادثے میں کم سے کم 25 افراد ہلاک اور اور سو کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق حادثے میں کم از کم بچیس افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں جبکہ چالیس کے متعلق ابھی کچھ پتہ نہیں اطلاعات کے مطابق ٹرین میں کل چھ سو ساٹھ مسافر سوار تھے۔ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائی شروع کر دی ہے۔
روس کی سب سے مصروف ریلوے لائن پر ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جانے والی ٹرین کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب اس کی کم از کم تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
آپ کا تبصرہ